ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،ایف بی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR issues rules for real estate agents and jewelers
FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔

ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر 2018 کے ٹیکس دہندگان کی فہرست کو 2019 کی فہرست کے ساتھ بحال کرے گااورجن لوگوں نے سال 2019 میں گوشوارے جمع نہیں کروائے ان کو فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں 45٪ فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد آج تک 2.44 ملین سے تجاوز کرگئی ہے ، جو پچھلے سال کے دوران رجسٹرڈ 1.687 ملین فائلرز کے مقابلہ میں 45 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:آمدن اور اثاثے چھپانے والے ڈاکٹرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔

ایف بی آر نے اپنے نوٹس میں خوردہ فروشوں ، سگریٹ بنانے والی صنعتوں ، تھوک فروشوں اور دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں غیر قانونی تجارت کو روکیں۔

Related Posts