سکھر: روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کا مسافر کوچ سے خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ روہڑی کے قریب جاڑے ماں کے مقام پر پیش آیا جہاںکندھرا پھاٹک کھلا ہونے کے باعث مسافر کوچ نے ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی اور کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زدمیں آگئی۔
حادثہ بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا، مسافر کوچ کراچی سے سرگودھا جارہی تھی، پاکستان ایکسپریس کی ٹکر سے مسافر کوچ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تاہم زخمیوں روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسافر بس اور ٹرین حادثے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے روہڑی اور سکھر کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔