ہمیں وطن واپس لایا جائے۔ایران میں پھنسے ہوئے 700 زائرین کی پاکستان سے اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں وطن واپس لایا جائے۔ایران میں پھنسے ہوئے 700 زائرین کی پاکستان سے اپیل
ہمیں وطن واپس لایا جائے۔ایران میں پھنسے ہوئے 700 زائرین کی پاکستان سے اپیل

مشہد: ایران کے شہر مشہد میں پھنسے ہوئے 700 سے زائد زائرین نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لایا جائے اور انہیں ادویات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ہمسایہ ملک ایران کے شہر مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کے قریب تین بلڈنگز میں 700 سے زائد پاکستانی زائرین محصور ہو گئے جو حکومتِ پاکستان سے وطن واپسی کی التجا کر رہے ہیں۔

ایران میں موجود زائرین نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کا عملہ ہم سے تعاون نہیں کر رہا۔ مشہد میں سردی زیادہ ہے جبکہ ہمارے ساتھ چھوٹے بچے، بوڑھے بزرگ اور خواتین بھی موجود ہیں۔ ہمیں ریسکیو کیا جائے۔

محصور زائرین نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پاکستان لانے کیلئے جلد اقدامات اٹھائے۔ ہمارے ہوٹلز میں رہائش کا وقت ختم ہوچکا ہے اور شدید سردی کے باعث زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

زائرین نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ہم کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہے۔ ہم سب مکمل طور پر صحت مند اور تندرست ہیں۔ اس سے پہلے کہ کورونا وائرس ہمیں شکار بنائے، ہمیں مشہد سے نکالا جائے۔

حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے زائرین نے بتایا کہ ہم زیارت کے لیے ایران میں داخل ہوئے تھے جہاں ہم بری طرح پھنس گئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان سے امداد اور وطن واپسی کی درخواست ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے فیصلہ کیا کہ ایرانی سرحد سے پاکستان واپس لوٹنے والے زائرین کی مکمل اسکریننگ کی جائے، یہ فیصلہ معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے دورۂ کوئٹہ کے موقعے پر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان (پاک ایران) سرحد پر پہنچ کر میں نے خود صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ کا فیصلہ

Related Posts