اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں حکومت کا بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19: Islamabad authorities decide to lift lockdown in three areas

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے  شہرِ اقتدار کی ضلعی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بعض افسران کے تبادلے جبکہ بعض کو تبدیل کردیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جن افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور 2 اسسٹنٹ کمشنرز شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاس گروپ کی آفیسر ،ڈائریکٹر جنرل چیف کمشنر آفس سعیدہ شفق، محمد علی رندھاوا اور عبدالستار عیسانی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی دوڑ میں شامل ہیں۔

 ان میں سے سعیدہ شفق اس دوڑ میں آگے نظر آتی ہیں۔اسلام آباد  میں بطور اسسٹنٹ کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خدمات سر انجام دینے والے کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ عاصم ایوب کو ڈائریکٹر جنرل چیف کمشنر آفس لگائے جانے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف نے پولن الرجی کا معاملہ میئر اسلام آباد کے ساتھ اٹھاتے ہوئے اذیت ناک مرض کے تدارک کے لیے میئر سے جواب طلب کر لیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے 8 روز قبل  کہا کہ میئر اسلام آباد نے پولن الرجی میں کمی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں، بتایا جائے۔ ہم نے 2 ماہ پہلے خط لکھ کر انہیں اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں  تحریکِ انصاف میئر سے ناراض

Related Posts