بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے دہلی کے مسلم کش فسادات پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے دہلی مسلم کش فسادات پر خاموشی توڑ دی
بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے دہلی مسلم کش فسادات پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار جاوید اختر نے دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نامور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا کہ دہلی میں کتنے ہی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے، کتنے ہی گھر جلائے گئے، کتنی ہی دکانوں کو لوٹ لیا گیا اور لوگوں کو بے گھر کردیا گیا۔

بالی ووڈ نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا کہ گھر جلانے اور ہلاکتوں کی تمام تر صورتحال کے باوجود پولیس نے صرف ایک گھر کو سیل کرنے کے بعد اس کے مالک کی تلاش شروع کی ہے۔

سیل کیے جانے والے گھر کے متعلق نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا کہ اتفاق سے گھر کے مالک کا نام طاہر ہے۔پولیس اہلکاروں کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دہلی پولیس کی مستقل مزاجی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دہلی میں صورتحال کی ذمہ داری قبول کرکے استعفیٰ دیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق2 روز قبل سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہلی کی کشیدہ صورتحال پر امیت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

مزید پڑھیں: امیت شاہ دہلی کی صورتحال پر استعفیٰ دیں۔سونیا گاندھی

Related Posts