سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو5 وکٹوں سےشکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad vs quetta
islamabad vs quetta

پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی۔

اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیاجوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا، 11 کے مجموعی اسکور پر لیوک رونکی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔

اسلام آباد کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری جب ڈیوڈ میلان 10 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، کولن منرو بھی 31 رنز بناکر حسنین کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد شاداب خان اور کولن انگرام نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کولن انگرام نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن 9رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹےجس کے بعداحمد شہزاد نے دو چھکے مارنے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش میں انہی کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

اعظم خان بھی 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا ساتھ دیا تاہم جیسن رائے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سرفراز نے محمد نواز کے ساتھ مل کر اہم اننگز کھیلی اور 20 گیندوں پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد تجربہ کار بین کٹنگ نے موقع کی مناسبت سے جارحانہ بلے بازی کی اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر کوئٹہ کی کشتی پار لگادی، یوں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

Related Posts