آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF approved interest reduction request for Pakistan
IMF-Delegation

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئےمذاکرات مکمل ہوگئے اور آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ دے گا، اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے شروع میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: 6 ارب قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کامعاہدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا، خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان کے دورے پر تھا اور اس دوران وفد نے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کیے تھے۔

Related Posts