کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے جبکہ یہ اعلان کورونا وائرس سے پریشان والدین کا خیال کرتے ہوئے کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدی بہت پریشان تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی نے کہا کہ والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 اور 28 فروری کو اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے پھیلنے والی پریشانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ معاملات کو جلد قابو میں کیا جائے گا۔ صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رہیں گے
کرونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے سعید غنی
پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو روز 27 اور 28 فروری جمعرات اور جمعہ کو اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا، سعید غنی
انشاءاللہ جلد معاملات کو قابو میں کیا جائے گا ، سعید غنی@SaeedGhani1 pic.twitter.com/pbbV2z2Zz4
— Minister Local Govt, PHE & RDD Sindh. (@MinisterSindh) February 26, 2020
وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ہاسٹلز خالی کروائیں، اگر ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو مزید انتظامات ہاسٹلز میں کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔