لاہور: لاہورکے وائلڈلائف سفاری پارک میں شیروں کے مبینہ حملے میں ایک 18سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ہے، نوجوان کے جسم کے اعضا شیروں کے انکلوژر کے اندر سے ملے ہیں۔ لائن سفاری سے ملنے والی لاش کی شناخت بلال نامی نوجوان سے ہوئی ہے جوقریبی آبادی کا رہا ئشی ہے، نوجوان کی عمر 18 سال بتائی گئی اور دو روز سے لاپتہ تھا۔
متوفی کے رشتہ دار زوالفقار نے بتایا کہ ان کا بھانجا دو روز قبل شام کے وقت گھر سے چارہ کاٹنے نکلاتھا اورپھر واپس نہیں آیا،وہ اس کی تلاش کرتے رہے۔ انہوں نے سفاری پارک انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ شیروں کے انکلوژر چیک کرے۔
مزید پڑھیں:کراچی سے 375 بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف