کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 765ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New coronavirus varient confimed in three passengers from UK

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 64افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 765ہو  گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2701افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 81ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 81 ہزار 18 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 8 ہزار850 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 30ہزار192  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 42 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی کورونا وائرس پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے کہا کہ  کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا کے 23 ممالک کے  سائنسدان 2 مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔فواد چوہدری

Related Posts