اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پرکل وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں کل سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد کیا جائےگا ۔
تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی جس کا موضوع ہے “بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” ، تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے، تقریب میں بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔