پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے سائے، انڈیکس میں 285 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 25 feb
psx 25 feb

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی دیکھی گئی اور کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر100 انڈیکس 285.28 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 858.45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے آغاز میں ہی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 285.28 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 858.45 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 173.18 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 17 ہزار 878.38 کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 229.32 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 18.98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے، گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی تھی۔

Related Posts