انسانی حقوق کونسل کا اجلاس: شیریں مزاری کا بچوں کے ساتھ زیادتی پر اظہارِ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی حقوق کونسل کا اجلاس: شیریں مزاری کا بچوں کے ساتھ زیادتی پر اظہارِ خیال
انسانی حقوق کونسل کا اجلاس: شیریں مزاری کا بچوں کے ساتھ زیادتی پر اظہارِ خیال

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس  جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل اجلاس سے قبل وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سوئٹزرلینڈ میں وزیر برائے خواتین، اہلِ خانہ و انسانی حقوق دماریس ایلوس کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری جنیوا کے دو روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران وہ اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 43ویں اجلاس میں شرکت کریں گی۔

بچوں کے ساتھ ظلم و تشدد اور جنسی زیادتی جیسے موضوعات پر وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور دماریس ایلوس نے تبادلۂ خیال کیا جس میں چائلڈ پورنوگرافی جیسے حساس مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستانی حکومت  بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی تعمیر اور نیشنل سیکس آفنڈر رجسٹری بھی تعمیر کرے گی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے قانون سازی کے ذریعے انسانی حقوق پر پاکستان کی کاوشوں اور پیش رفت کے ساتھ ساتھ قوانین کے عمل درآمد اور آگہی پروگرامز پر بھی گفتگو کی۔

شیریں مزاری کے مطابق انہوں نے ڈارک ویب پر بچوں کی پورنوگرافی جیسے اہم مسئلے پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ہماری ٹیم قانون سازی اور آگہی کے پروگرامز ترتیب دے رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے حکومت سے بچوں سے جنسی استحصال روکنے کیلئے پالیسی تشکیل دینے کی اپیل کی۔

 گزشتہ ماہ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراعلان کیا  کہ حکومت 2 ہفتوں کے اندر بچوں سے ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: شیریں مزاری سے بچوں کیساتھ جرائم سے متعلق پالیسی پرسوال

Related Posts