ایف اے ٹی ایف: چین اہداف کے حصول میں پاکستان کی مزید معاونت کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف: چین اہداف کے حصول میں پاکستان کی مزید معاونت کے لیے تیار
ایف اے ٹی ایف: چین اہداف کے حصول میں پاکستان کی مزید معاونت کے لیے تیار

بیجنگ: چین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے دئیے گئے اہداف کے حصول میں پاکستان کی مزید معاونت کے لیے تیار ہوگیاہے۔

چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اہم پیش رفت دکھائی اور بہت کوششیں کیں۔ ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے حوالے سے چینی مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مزید معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ چین متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

پاکستان کے ایکشن پلان کے حوالے سے چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل کے لیے پاکستان مزید وقت حاصل کرچکا ہے۔ ہم امیدکرتے ہیں پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔

کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 20 فروری تک چین نے 18 ہزار سے زائد مریضوں کو شفایاب کیا۔ ہمسایہ ملک ایران کا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ساتھ دیں گے۔باہمی تعاون مفید رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف)  میں پاکستان کے سیاسی عزم کے سبب بہت سے شعبے میں نمایاں بہتری سامنے آئی۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بعددو روز قبل  17 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق پیرس اجلاس میں 205 ملکوں نے شرکت کی جبکہ دنیا بھر سے 800 مندوبین شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے  بہت سے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔ایف اے ٹی ایف

Related Posts