سنگین آئین شکنی کیس: سابق صدر جنرل مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگین آئین شکنی کیس: سابق صدر جنرل مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہوگی
سنگین آئین شکنی کیس: سابق صدر جنرل مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں  سنگین آئین شکنی کیس کے تحت سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہوگی جس میں انہوں نے سزائے موت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد جنرل (ر) پرویز مشرف کے کیس کی سماعت کریں گے  جبکہ سابق صدر نے خصوصی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا ہے۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جبکہ سابق صدر کو سزائے موت کا فیصلہ گزشتہ برس دسمبر میں سنایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پر 5 چارجز فریم ہوئے، ہر جرم پر ایک بار سزائے موت دی جائے۔

 خصوصی عدالت نے  گزشتہ برس سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 19 دسمبر کو جاری کر دیا۔169صفحات پر مشتمل فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا گیا۔

فیصلے میں دو ججز جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس شاہد کریم نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کاحکم دیا اور ایک جج جسٹس نذر اکبر نے انہیں بری کر دیا ۔فیصلے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Related Posts