کورونا وائرس سے مزید 157 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 619ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 996 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 458ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 996 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 458ہوگئی

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 157 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 619 ہو  گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2462افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 79ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 79ہزار  366 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 11 ہزار 569 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 25 ہزار 23  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 33 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث چین سے درآمدات میں کمی کی وجہ سے موبائل اسسریز کا کاروبار کرنے والوں کی پریشانی بڑھنے لگی۔ مارکیٹس میں ایک ماہ کے دوران مختلف اسسریز کی قیمتوں میں30فیصد تک اضافہ ہوا۔

موبائل اسسریز کے بڑے درآمد کنندگان نے دو روز قبل کہا کہ موبائل فونزسمیت اسسریز کا ایک بڑا حصہ چین سے پاکستان آتا ہے لیکن سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے پاس صرف 10فیصد اسٹاک رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے باعث درآمدات بند، کاروبار میں مندی 

Related Posts