قبضہ مافیا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا مقامی وکیل راجہ فیصل دم توڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

An injured lawyer dies in Islamabad

اسلام آباد(یاسین ہاشمی )غوری ٹا ون فیز سیون میں بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مقامی نوجوان وکیل راجہ فیصل ایڈووکیٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ کورال میں درج ہے جس میں شکیل عباسی، چوہدری عبدالرحمان، یوسف خان، شاہد کھوکھر، عثمان شبیر، اعظم بھٹی اور زبیری شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ، سرعام شہریوں کی زمینوں پر قبضے

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اتوار کے روز سولہ فروری کو دن بارہ بجے فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب غوری ٹاون فیز سیون میں فیصل اسماعیل ایڈووکیٹ اپنے پلاٹ پر تعمیرات کرانے میں مصروف تھاکہ اسی دوران علاقے کے قبضہ مافیا یونس خان اور سراج خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آیا اور جھگڑا شروع کیا۔ جس پر فیصل ایڈووکیٹ نے ون فائیو پولیس کو اطلاع کر دی۔

کچھ دیر بعد پولیس وین پر چند اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی موجودگی میں ملزم یونس خان نے فائرنگ شروع کردی اور اس کے ساتھیوں نے کلاشنکوف کے بٹ مارے۔

واقعہ میں فیصل ایڈووکیٹ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔بعدازاں راجہ فیصل اسماعیل ایڈووکیٹ ایک ہفتہ تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔۔

Related Posts