پنجاب کے بڑے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے وزیر اعلیٰ کا اہم فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Buzdar orders to complete Eid cleanliness operation by evening

لاہور:  پنجاب کے تمام بڑے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی اے کے ناکارہ گراؤنڈ شدہ طیاروں کو مختلف شہروں کے مشہور ومعروف مقامات پر نصب کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی آئی اے سے گزشتہ روز  باقاعدہ طور پر گراؤنڈ شدہ ناکارہ طیارے مانگ لیئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی وایوی ایشن غلام سرور خان سے بھی گفتگو کی۔ 

سردار عثمان بزدار نے وزیر ہوا بازی سے طیاروں کے حصول کے سلسلے میں درخواست کی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے ملتے ہی ان طیاروں کو تزئین وآرائش کے بعد مختلف شہروں میں نصب کیا جائے گا۔

طیاروں کو مختلف شہروں میں نصب کرنے سے شہروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے جبکہ سینیئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھو کھر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ 

عبدالستار کھوکھر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےوفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے خصوصی بات کی تاہم وفاقی وزیر سمیت سول ایوی ایشن ڈویژن نے طیارے دینے سے صاف انکار کر دیا۔

Related Posts