اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
جام کمال نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ضلعی صحت افسران کو تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے اور خصوصی طبی ٹیمیں سرحدی علاقے تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2345 تک پہنچ گئی