اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لیے اچھی اور دشمنوں کے لیے بری خبر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردو س عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کےاقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 22, 2020
فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لیے اچھی اور دشمنوں کے لیے بری خبر ہے، آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 22, 2020