فلسطین کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

amazon

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہریوں سے امتیاز برتنے پر ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی وزارت قومی اقتصادیات کا کہناہے کہ ایمازون نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کو مقامی فلسطینیوں کی آبادی پر اہمیت دی۔

فلسطینی حکام نے کہا کہ نومبر میں ایمازون نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آبادکاروں کو مفت شپنگ سروس فراہم کی جبکہ غیر قانونی آبادکاری کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو اس پر 24 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی ہواوے کی امریکی حکومت کی پابندیوں کیے خلاف درخواست مسترد

فلسطینی حکومت نے اس اقدام پر ایمازون کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایمازون اپنی اس پالیسی کو فوری طور پر روکے یا پھر عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔

دوسری جانب امریکی کمپنی ایمازون نے فلسطینی حکومت کی کارروائی پر کہا کہ اگر فلسطینی اپنے ملک کو اسرائیل میں شامل کرتے ہیں تو ان کے لیے بھی مفت شپنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Related Posts