اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی متنازع بیان پر سپریم کورٹ سےسے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
انور منصور خان کا اپنے معافی نامے میں کہنا تھا کہ عدالت کا احترام کرتا ہوں اور اس کے وقار کے خلاف کوئی بات نہیں کر سکتا۔ انور منصور خان نے اپنے جواب میں عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل انورمنصور خان کا جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنے والے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نےصدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے۔
مزید پڑھیں: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا