حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط تسلیم کرکے نالائقی کا ثبوت دیا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto zardari
bilawal bhutto zardari

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط تسلیم کرکے نالائقی کا ثبوت دیا، یہ کس قسم کی آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل ہے، حکومت نہیں جانتی معیشت کیسے چلائی جاتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان آکر اپنے ہی نمائندوں سے مذاکرات کیے، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کیں۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ یہ کس قسم کی آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل ہے، حکومت نہیں جانتی معیشت کیسے چلانی ہے، حکومت نے غریبوں کے بجائے امیروں کو سہولت دی جب کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نااہلی اور نالائقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت میں آنے کے بعد پہلا کام تنخواہ میں اضافے کا کرتی ہے، روزگار دینے کے بجائے عوام کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت معیشت سے جان نکال رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عام آدمی سے گھر چھین رہے ہیں اور دکانیں گرا رہے ہیں جب کہ قومی خزانے کا پیسہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، آج نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لیکر گھوم رہے ہیں جب کہ جو برسر روزگار ہیں انہیں بے روزگار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف حکام پاکستان کو نکات پر عمل درآمد کیلئے مزید مہلت دینے پر رضامند

ان کاکہناتھا کہ حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری پر سودے بازی کی ہے، پی ٹی آئی نے جو خواب دکھائے وہ پرانے پاکستان میں رہ گئے ہیں،حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کررہی ہے، اس پر حملہ غریب آدمی پر حملہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ معاشی فیصلے پاکستان کے عوام کو کرنے چاہئیں، عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ یہ حکومت نہیں کرسکتی، ملکی معیشت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے، حکوت نے غریبوں کو نہیں امیروں کو سہولت دی۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے بے شک ڈیل کریں مگر غریب عوام سے سودے بازی نہ کریں، اپنے دور میں ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے ہمارے پاس مربوط حکمت عملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو مہنگائی کی تحقیقات کرنے کا کہا، کیا خفیہ ایجنسیوں کو دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑنا تھا یا پھر انہیں حکومت کی غیر موثر اقتصادی پالیسیوں کی تحقیقات کرنا ہے؟۔

Related Posts