کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کی گیند پر 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل اور کپتان عماد وسیم کے ہمراہ 97رنز کی شراکت قائم کی ، 56 گیندوں پر دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔
کپتان عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: بلیک ٹکٹ مافیا بے لگام، 500 روپے کا ٹکٹ 1 ہزار روپے میں دستیاب