شہرِ قائد میں کراچی کنگز سے مقابلہ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں کراچی کنگز سے مقابلہ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
شہرِ قائد میں کراچی کنگز سے مقابلہ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو رہا ہے  جس کے دوران پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

عماد وسیم کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے افتتاحی میچ میں فتح حاصل ہوئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو شکست دے دی جس میں اعظم خان کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سیریز کا افتتاحی میچ گزشتہ شب اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں کی برتری سے فتح حاصل ہوئی۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ سے پورا کیا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ پر فتح

Related Posts