اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے دل لاہور اور گجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلائی جائے گی جس کا مقصد عوام کو سہولت مہیا کرنا ہے۔
لاہور اور گجرانوالہ کے درمیان گجرانوالہ ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین کا 24 فروری سے شروع کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں جس کا کرایہ 100 روپے فی مسافر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارتِ ریلوے کے فیصلے کے مطابق گجرانوالہ ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین گجرانوالہ سے لاہور اور لاہور سے گجرانوالہ روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔
گجرانوالہ ایکسپریس کے نام سے تین ٹرینینں گجرانوالہ سے لاہور اور لاہور سے گجرانوالہ چلائی جائیں گی جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر آسان ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتِ پنجاب نے بغیرشناختی کارڈ بسوں، ویگنوں ،ٹرینوں میں سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی۔ہر شہری کے لئے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے گزشتہ روز تمام ضلعی افسران کو عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔تمام اڈوں اور اسٹینڈز پر مالکان و عملہ کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بغیرشناختی کارڈ سفر کرنے پرپابندی عائد