پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹر کے خلاف ایکشن: عمر اکمل کو معطل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹر کے خلاف ایکشن: عمر اکمل کو معطل کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹر کے خلاف ایکشن: عمر اکمل کو معطل کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عمر اکمل کو معطل کردیا ہے۔

کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل اور بین الاقوامی سطح کی کرکٹ سمیت کسی بھی ٹورنامنٹ یا ایونٹ میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق انہیں انسدادِ بدعنوانی کے ضوابط کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے جس کے دوران قومی کرکٹر کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ لے سکیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین  عمر اکمل اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا میچ بھی عمر اکمل کی ہی ٹیم یعنی  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ ٹیم کو کسی اور کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

بورڈ حکام عمر اکمل کی معطلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل عمر اکمل غیر مہذب رویے کی شکایت پر بورڈ حکام کے روبرو صفائی پیش کرچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےقومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر انہیں سخت تنبیہ کرکے معاف کردیا۔

گزشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل نے  جسم کی نمائش کرتے ہوئے  کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟اس قت نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل کو  پی سی بی نے سخت تنبیہ کرکےمعاف کردیا

Related Posts