مرتضیٰ وہاب کی سکھر کی مقامی حکومت کے مقابلے میں میئر کراچی پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب کی سکھر کی مقامی حکومت کے مقابلے میں میئر کراچی پر تنقید
مرتضیٰ وہاب کی سکھر کی مقامی حکومت کے مقابلے میں میئر کراچی پر تنقید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سکھر کی مقامی حکومت کی مثال سامنے رکھتے ہوئے اس کے مقابلے میں میئر کراچی وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سکھر میں نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جن پر روشنی کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سڑکیں سندھ کی مقامی حکومت نے تعمیر کی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سکھر کے میئر تو ایسے تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کرسکتے ہیں لیکن میئر کراچی نہیں کرسکتے۔

ترجمان سندھ حکومت نے میئر کراچی وسیم اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر ہمیشہ اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں، جبکہ سکھر کے میئر نے روشنیوں کے ساتھ سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے این آئی سی وی ڈی قائم کیا، اس میں ہونے والا مہنگا ترین علاج صوبائی حکومت کے فنڈز سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب

Related Posts