فیصل آباد سے تعلق رکھنےوالانوجوان مدثر جٹ کھلونا ٹرک بنانے کا ماہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faisalabad truck toy
faisalabad truck toy

اسلام آباد: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مدثر جٹ نے پہلا کھلونا نما ٹرک پندرہ دن میں بنایا جبکہ اس کے بعد 20کلو وزن اٹھانے والا ٹرک صرف ایک ماہ کی شب وروز محنت کے بعد بنالیا ۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مدثر جٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ میں بڑا ہوکرخود سے ٹرک بناؤں گاکیوں کہ بچپن میں اکثر گھر والے مجھے ٹرک نہیں لےکر دیتے تھے تو میرا شوق اور بھی بڑا گیا ۔

مدثر جٹ نے کہا کہ میں جوں جوں بڑا ہوتا گیا تو میں نے ٹرک بنانے کی طرف خصوصی توجہ دینا شروع کی سب سے پہلے میں نے اس کا میٹریل خریدنا شروع کیا جیسے اصلی ٹرک ہوتا ہے ویسے ہی اس کا فریم ٹائر باڈی بنانا شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی باڈی سخت لکڑی سے تیار کی اس کے ٹائر اور رم تیار کیے جبکہ فریم کےلئے گاڈر کا استعمال کیا پھر اس میں ہیوی موٹریں جو ریچارج ہونے والی ہیں وہ اس میں انجن کی جگہ استعمال کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ طورپر ریموٹ کنٹرول سے ریورس اور فارورڈ ہوتا ہے پھر اس کے بعد میں نے وزن اٹھانے والا ٹرک ایک ماہ میں مکمل کر لیا میرا مقصد اپنے آرٹ کےذریعے پاکستان کا نام بیرونِ ملک روشن کرنا ہے۔

انہوں نے میرے پاس وسائل کی کمی ہے اگر حکومت میری سرپرستی کرے تو جو مقام میں نے دس سال بعد حاصل کرنا ہے وہی مقام میں ایک سال میں حاصل کر سکتا ہوں۔

مدثر جٹ نے کہا کہ میں نے ٹرک کہ علاوہ ریڑھا اور چنگ چی رکشہ بھی بنایا ہے میں نے پڑھائی چھوڑ کر ٹرک سازی کی طرف توجہ دی اور اللہ تعالی نے مجھے کامیابی دی میں مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا خواہاں ہوں۔

Related Posts