کابل: افغانستان کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا 5 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق اشرف غنی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تاہم عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئےاپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کی جانب سےانتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اشرف غنی نے 50 اعشاریہ 64 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹ ملے۔
تاہم اشرف غنی کے مد مقابل امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم، شفاف اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت، جیتی ہے اور ہم اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور طالبان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ، امریکی سیکریٹری دفاع