اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس شاندار دورے پر پاکستان کے شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس شاندار دورے پر پاکستان کے شکر گزار
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس شاندار دورے پر پاکستان کے شکر گزار

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری  انتونیو گوتریس کا دورۂ پاکستان یادگار رہا جس پر وہ پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی  پیغام میں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے پاکستان کا بہترین دورہ کیا جس کے دوران خوبصورت تاریخ کے حامل ملک کی سیر کی۔

عالمی ادارے کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ لاہور کی ثقافت شاندار ہے۔ لاہور کے قلعے سے لے کر بادشاہی مسجد تک تمام دورہ یادگار رہا جس پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان کے شاندار دورے کے بعد گزشتہ روز رختِ سفر باندھ لیا جس کے بعد ان کا ٹوئٹر پیغام آج صبح کے وقت منظرِ عام پر آیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری افغان پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

انتونیو گوتریس نے افغان پناہ گزین کانفرنس کے دوران افغان مہاجرین کے لیے پاکستان کی مہمان نوازی اور عالمی سطح پر خدمات کو سراہا جسے اہلِ پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

Related Posts