جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔زرتاج گل وزیر
جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمد اللہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یہ شخص جو خود کو حافظ حمد اللہ کہلواتا ہے انتہائی غلیظ اور مکروہ ذہنیت کا مالک ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دوسروں کی ماؤں بیٹیوں کے بارے میں حافظ حمداللہ جیسے گھناؤنے کردار کے مالک شخص کی سوچ انتہائی گھٹیا ہے۔ میڈیا کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ میں قبائلی ہوں اور بد فطرت گھٹیا لوگوں کو ان کے منہ پر جواب دینا جانتی ہوں۔ ایسی غلیظ سوچ کی میڈیا پر گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یہ شخص ہمارے مذہب کو بدنام کر رہا ہے اور شیطانی ذہن کا مالک ہے۔ دوسروں کی ماؤں بیٹیوں کے بارے میں اس کی باتیں مکروہ ہیں۔ 

Related Posts