لاہور: پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔
کامیڈین اور اسٹیج اداکارعمرشریف کی 20 سالہ بیٹی حنا شریف گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کا لاہور کے نجی اسپتال میں علاج ہورہا تھاجہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
حنا عمرشریف کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال ’ماں‘ کی ایڈ منسٹریٹر تھیں، عمر شریف امریکی شہرہیوسٹن میں پروگرام میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے تاہم وہ وطن واپس آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کے 2 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت روک دی گئی