وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاپاکستان اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fahmida mirza
fahmida mirza

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس  کا دورہ کیا جہاں 6 اور 7 مارچ کو ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس کمپلیکس آمنہ عمران نےوفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ڈیوس کپ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نےہال میں جاری مرمت کے حوالے سے کام کا جائزہ لیا۔

ڈیوس کپ سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ٹینس فیڈریشن کے صدر سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ملاقات ہوئی ۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ باعث  فخر ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان آنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔

وفاقی وزیر نے ملک میں امن کی بحالی کے لیے فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی کی بھرپور کوششوں کے باعث ملک میں دوبارہ سے کھیلوں کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم سعید غنی کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات، ”سیلیکٹ“ پروگرام پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پاکستان  جونیئر ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے ، ڈیوس کپ کو ایک کامیاب ایونٹ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

Related Posts