کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو یادگار شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو یادگار شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو یادگار شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں پاکستانی پہلوانوں نے تاریخ رقم کردی، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یادگار اور تاریخی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کبڈی کے کھیل میں پاکستان نے پہلی بار عالمی سطح کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔ کبڈی کا فائنل میچ گزشتہ شب لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں طرف سے اچھا کھیل پیش کیا گیا۔

کھیل کے زیادہ تر حصے میں دونوں جانب متوازن زور آزمائی نظرآئی، تاہم کھیل کے اختتام کے قریب آ کر پاکستانی پہلوانوں نے اپنا داؤ چلا دیا اور بھارت اس کا سامنا نہ کرسکا۔

اختتام سے صرف 1 منٹ قبل پاکستان نے مزید پوائنٹس حاصل کرکے بھارت پر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ابھی 1 منٹ کا کھیل باقی تھا کہ بھارتی حکام نے میدان میں آ کر کھلاڑیوں سے میدان چھڑوا لیا۔

بھارتی آفیشلز نے اعتراض کیا کہ پاکستان کو 1 پوائنٹ غلط دیا گیا ہے جس پر منتظمین نے ان کے اعتراض کو رد کردیا۔ میچ کا اختتام 43 اور 41 کے اسکور پر ہوا۔ پاکستان نے 2 پوائنٹس کے فرق سے ورلڈ کپ جیت لیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان عرفان مانا نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ جیتنا اہم کامیابی ہے، ہم پوری قوم کی فتح سمجھتے ہیں جبکہ بھارت کو ہرانا ایک الگ تجربہ ہے۔

فائنل مقابلے میں پاکستان کی طرف کپتان عرفان مانا کے ساتھ ساتھ وقاص بٹ، سجاد گجر، شفیق چشتی اور دیگر نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر تماشائیوں نے انہیں خوب داد دی۔ 

Related Posts