اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN secretary general lands in Pakistan on four-day visit

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس افغان مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم ، دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا۔

اپنے چار روزہ دورے کے دوران انتونیو گوتریس وزیر اعظم عمران خان ، صدر عارف علوی ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ پاکستانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ترک صدر سے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ

وہ پاکستان میں گوردوارہ کرتار پور بھی جائیں گے۔ پاکستانی حکام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

سیکریٹری جنرل کی دیگر سرگرمیوں میں پارلیمنٹیرینز ، میڈیا اور ملک کے نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ وہ پائیدار ترقی ، آب و ہوا کی تبدیلی اور امن کی طرف بین الاقوامی کوششوں کے موضوعات پر خصوصی تقریر کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان آتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان پوری دنیا میں اقوام متحدہ کے قیام امن کی کوششوں میں مستقل اور قابل بھروسہ مددگار ہے۔

Related Posts