پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کئی نامور غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL foriegn cricketers
PSL foriegn cricketers

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے نامور غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے جن میں ایلکس ہیلز، شین واٹسن ، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، ٹائمل ملز اور بین کٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے دنیائے کرکٹ کےنامور کھلاڑی پاکستانی میدانوں کو روشن کرنےلیے آنا شروع ہوگئے ہیں ، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ہفتے کی شام کراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچنے پر کوئٹہ کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شین واٹسن کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی ، اس سے قبل کوئٹہ کے فواد احمد، بین کٹنگ اور ٹائمل ملز بھی کراچی پہنچے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا پی ایس ایل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار

کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، مچل مک کلینگن، کیمرون ڈیلپورٹ اور اسسٹنٹ کوچ جوہان بوتھا بھی کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈین ویلاس نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، پشاور زلمی کے لیام پلنکٹ اور ملتان سلطانز کے رائلی روسو بھی پاکستان آچکے ہیں۔

Related Posts