وزیرریلوے شیخ رشید نے فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کی مخالفت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
sheikh rasheed

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں، اس بار مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے، اس بار مارچ کرنیوالوں کے ساتھ پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہوگا۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنےکی کوشش کر رہے ہیں، بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے، شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا کراچی سرکلر ریلوے ٹریفک کے مسائل حل کرپائے گا ؟

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مل کر سرکلر ریلوے کا حل نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں ریلوے کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ساری نہیں 50، 50 فٹ اراضی واگزار کرا رہے ہیںاورجائیدادیں فروخت کرنے سے ریلوے کا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts