ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan Incubation Center
imran khan Incubation Center

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن اور مافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈورسنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا، ہمارامقابلہ مہنگائی اور مافیاز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں خوفزدہ ہونے والوں نے کبھی بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی نئی سوچ اور نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں، ہر بڑے کام کے آغاز کے پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے ، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان

عمران خان نے مزید کہا کہ جو شخص ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے بعد کامیابی آپ کا مقدر بنتی ہے، بہت سے لوگ سرکاری نوکری پنشن کیلئےکرنا چاہتے ہیں، اس طرح لوگ اپنی صلاحیتں ختم کر دیتے ہیں، زندگی میں جب جدوجہد ختم ہوجائے تو آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

Related Posts