لندن میں چوہدری نثار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف دونوں کا ملاقات سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن میں چوہدری نثار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف دونوں کا ملاقات سے انکار
لندن میں چوہدری نثار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف دونوں کا ملاقات سے انکار

لندن:سینئر سیاسی رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے امکانات کو مسترد کردیا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کہا کہ لندن میں آمد کا مقصد جسمانی علاج کے علاوہ کچھ نہیں۔ میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ملکی افق پر سیاست کے میدان میں جو ڈرامہ ہو رہا ہے، اس پر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں۔ کرسی پر کون بیٹھے گا اور کون نہیں، اس پر بات کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے خاتمے پر توجہ دینا ضروری ہے، اس کے بعد ہی باقی معاملات کی طرف توجہ دی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چوہدری نثار کو ملاقات کی دعوت دینے کا مشورہ دیا گیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار خان اسلام آباد ائیرپورٹ سے لندن رونہ ہو گئے  جبکہ روانگی کا مقصد طبی معائنہ تھا۔

سینئر رہنما چوہدری نثار  14 روز تک لندن میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے دوران طبی معائنے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  چوہدری نثار اسلام آباد سے لندن روانہ 

Related Posts