ایدھی فاؤنڈیشن چینی شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایدھی فاؤنڈیشن چینی شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے لیے تیار
ایدھی فاؤنڈیشن چینی شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے لیے تیار

ایدھی فاؤنڈیشن چینی شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء کی مدد اور وطن واپسی کے لیے تیار ہے،  سعد ایدھی نے کہا  کہ چائنہ میں پھنسے ہوئے پاکستانی سٹوڈنٹس اور دیگر پاکستانی فیملیز کو پاکستان لانا چاہتے ہیں۔

سعد ایدھی نے کہا کہ ہمیں حکومتِ پاکستان سے پیسوں کی ضرورت نہیں،  ہمیں صرف اپنا چارٹرڈ طیارہ چائنہ لے جانے کی اجازت دے دیں تاکہ ہم مصیبت میں گھرے تمام افراد کو پاکستان لے آئیں۔ 

چین میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے کے حوالے سے سعد ایدھی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر طلباء اور ان کے اہلخانہ کی فون کالز موصول ہوتی ہیں۔  ان کے پاس چین میں خوراک کی قلت ہے۔

طلباء کی حالتِ زار بیان کرتے ہوئے سعد ایدھی نے کہا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہوچکےہیں،  ان کو رہائش کے مسائل ہیں جبکہ ہم نے گزشتہ 10 دن سے دفترِ خارجہ اور وزارتِ صحت کو خط ارسال کیے تاہم جواب نہ مل سکا۔

حکومت کے ردِ عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے سعد ایدھی نے کہا کہ ابھی تک ہمیں ان خطوط کا حکومت کی طرف سے کوئی واضح جواب نہیں ملا جبکہ دیگر ممالک اپنے شہریوں کو لے جا چکے ہیں۔ 

تفصیل بتاتے ہوئے سعد ایدھی نے کہا کہ امریکہ ، آسٹریلیا، مراکش، ایران، بنگلہ دیش، بھارت، انگلینڈ اور دیگر 40 ممالک نے اپنے اپنے شہریوں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اب صرف وہاں پاکستانی ہی رہ گئے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چین میں شدید کرب میں مبتلا ہیں جبکہ  ہم منتظر ہیں کہ کب حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم ان تمام پاکستانیوں کو چائنہ سے پاکستان لے آئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1018افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 45ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق ہو گئے

Related Posts