لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15سے18 ارب کا پیکیج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے۔
عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی گئی ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا،عمران مافیا نے نے چینی کی برآمدپر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا ۔
اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی ؟، اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری کیوں دی گئی؟۔
انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا، 11 لاکھ ٹن چینی کے برآمدی کوٹہ کی منظوری سے پہلے کتنی چینی باہر بھجوائی گئی؟ ۔
ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پرپاپندی لگا دی ہے ،عمران صاحب نے چینی کی درآمد پر پاپندی چینی قیمتوں میں اور اضافہ کے لئے لگائی ہے ،آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:طبیعت کی خرابی کے باعث ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، استعفیٰ نہیں دیا۔شبر زیدی