کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں منفرد انداز لباس کے سبب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ چند روز قبل دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستانی فنکاروں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے۔
اس موقع پر ان فنکاروں کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تقریب میں آفرین آفرین گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی خوب جلوے بکھیرے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو اْن کا یہ انداز ایک نظر نہیں بھایا اور انہیں ہلدی او انڈے کی زردی سے تشبیہ دیدی۔
ایک ویب سائٹ نے مومنہ مستحسن کی پیسا ایوارڈ کے دوران ایک تصویر شیئر جس میں وہ زرد رنگ کا ملبوس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے بالوں کو منفرد بنانے کے لیے گولڈن رنگ کیا ہوا ہے۔
ایک شہری نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا اچھا ہوا کہ آپ نے بتا دیا کہ یہ مومنہ مستحسن ہیں ورنہ تو میں انڈے کی زردی سمجھا تھا۔
مزید پڑھیں:عادل اور عدیل کے پہلے گانے” توہے کہاں” کی ویڈیو کل لانچ ہوگی