اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سال 2019ء پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پر امن سال تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رُخ یہ ہے کہ 2019ء کے دوران سیاحت دو گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔
اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا گیا جبکہ سالوں بعد ملک میں کرکٹ کی واپسی بھی ہوئی۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جبکہ ایس اینڈ ٹی میں کامیابیاں اہم ہیں۔
ہروقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رخ یہ ہےکہ 2019 پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پرامن سال تھا، ہمارا ٹورازم دوگنےسے بھی بڑہ گیا، پلوامہ واقعہ کے بعد انڈین جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، سالوں بعدکرکٹ کی واپسی ہوئ، PSL پاکستان ہونے جا رہا ہے،S&T میں کامیابیاں اہم ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کے تحت بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا کہ ان کا دھرنا حکومت کے خلاف سازش تھی۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہئے۔فواد چوہدری