بیجنگ: چین نے پاکستانی سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف ہمسایہ ملک سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے قرارداد کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان چینی دفترِ خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے۔ پاکستان کے سینیٹ نے چین کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مکمل یکجہتی اور تعاون کی قرارداد منظور کی ہے۔
چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے حق میں سینیٹ میں قرارداد کو سینیٹر مشاہد حسین نے اسپانسر کیا، پاکستانی سینیٹ وہ پہلا پارلیمان ہے جس نے چین کے ساتھ تعاون کا عندیہ دیا۔
Thank you Pakistan! An iron brother indeed! Senate of Pakistan passed unanimously a resolution expressing full solidarity & support to China in combating Coronavirus, sponsored by Senator Mushahid Hussain. Pakistan Senate is the first Parliament to express such support to China. pic.twitter.com/d5VemZv5Tc
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) February 11, 2020