وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کاآئی جی سندھ کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو ایک اور خط

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positive ratio increases to 6.02% in Sindh

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے اور آئی جی پولیس غیر سنجیدہ باتوں سے سندھ حکومت کی توہین کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کا کلیم امام کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کو غلط قراردیدیاہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا نئے آئی جی کیلئے گورنرعمران اسماعیل کیساتھ ملاقات سے انکار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط میں مزید کہا کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں آئی جی فوری تبدیل کیےگئے تاہم سندھ میں معاملہ لٹکا ہوا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آئی جی سندھ سےمتعلق فیصلہ 1993 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور آئی جی کو ہٹانے کے لیے ٹھوس وجوہات ہیں۔

Related Posts