وزیراعظم کی عاطف خان اور شہرام ترکئی سےملاقات میں شدید ناراضگی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan atif khan
imran khan atif khan

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے برطرف وزراء ممبران صوبائی اسمبلی عاطف خان اور شہرام خان تراکئی کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

برطرفی کے بعد وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی اور عاطف خان کی یہ پہلی ملاقات تھی ، ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں برطرف وزراء نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات سے وزیراعظم آگاہ کیا۔

دونوں برطرف وزرا کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن سب کو فالو کرنا پڑے گا۔

ویراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،شہرام ترکئی اور عاطف خان سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں اراکین سے کہا کہ آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی اور ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔ امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔

دونوں اراکین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی۔ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبر پختوخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا

اس حوالے سے شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال پر کئی بار آواز اٹھائی۔ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔

یاد رہے کہ26 جنوری کو خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں۔ عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیر تھے۔

Related Posts