اسلام آباد کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی ایک اور واردات: گارڈ زخمی ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی ایک اور واردات: گارڈ زخمی ہوگیا
اسلام آباد کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی ایک اور واردات: گارڈ زخمی ہوگیا

اسلام آباد: صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گارڈ زخمی ہوگیا،  تھانہ آئی 9 کی حدود میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت نے یونیورسٹی کے سیکورٹی سپروائزر سے کیش چھیننے کے دوران مزاحمت پر اسے لہو لہان کردیا۔ 

مسلح ڈکیت نے گن پوائنٹ پر کامسیٹس یونیورسٹی کے سیکیورٹی سپروائزر سے کیش چھیننے کے بعد مزاحمت پر اسے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

واردات کے دوران ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہونے لگے تو زخمی گارڈ نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو لات مار کر گرا دیا۔جس پر دونوں ڈکیت اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے۔

واقعے کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔بعدازاں آئی نائن پولیس نے موٹرسائیکل تھانے شفٹ کرا دیا۔تھانہ آئی نائن کی حدود میں 10  روز کے دوران ڈکیتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی چک شہزاد کے سیکیورٹی سپروائزر محمداشفاق  کو  گزشتہ روز  صبح  کے وقت رہائش گاہ پنڈورہ چونگی سے پیدل آئی نائن کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ 

صبح سات بجے کے قریب آئی نائن 4 فٹ گراؤنڈ کے عقب میں پہنچتے ہی 70  موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈکیتوں  نے پستول تان کر اسے یرغمال بنالیا اور تلاشی لیتے ہوئے 36 ہزار روپے چھین لئے۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گارڈ کے سر پر پسٹل کے بٹ مارے اور اسے لہولہان کر دیا۔دونوں ڈاکو اپنے موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تو زخمی گارڈ نے  موٹرسائیکل کولات دے ماری۔

 دونوں ملزمان موٹرسائیکل سمیت سڑک پر گر گئے۔جس کے بعد ملزمان اپنی بائیک وہیں چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کا موٹرسائیکل نمبر9109 آرآئی ایل ماڈل 2017ء تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔

رات گئے تک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تک درج نہ کیا۔واقعے میں متاثرہ گارڈ 55 سالہ محمداشفاق نے بتایاکہ میں ضروری کام سے آئی نائن جا رہا تھاکہ یہ واقعہ پیش آگیا۔

گارڈ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر میرے سر پر پستول کے بٹ مارے جس سے میں شدیدزخمی ہوا۔بعدازاں پمزہسپتال سے سر پر آٹھ ٹانکے لگوانے پڑے جبکہ ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل پولیس کے حوالے کردی۔

اشفاق کے مطابق پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ واضح رہے کہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Posts