لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی،3 سروسز اسپتال لاہور جبکہ 2 نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل دو مریضوں میں سے ایک مریض پاکستانی شہری ہے ، لاہور کے سروسزاسپتال میں داخل تینوں مریضوں کا تعلق چینی شہر ووہان سے ہے۔
تمام مریضوں کے سیمپل ہانگ کانگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیںجبکہ 24 سے 48 گھنٹوں میں رپورٹس آنے کے بعد ہی علاج شروع کیا جاسکے گا، کورونا کے تمام مشکوک مریضوں کو آئیسولیشن اور انتہائی نگہداشت وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بل گیٹس نے ایک سال قبل چین میں کورونا وائرس کی پیش گوئی کردی تھی