کالاشاہ کاکو: پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویرحسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کسی لندن پلان کاحصہ نہیں ہے۔نااہل حکومت کے خاتمے کیلئے جھوٹے وعدوں سے اکتائے اسکے اپنے اتحادی ہی کافی ہیں۔
دھاندلی زدہ تبدیلی سرکارکی اپنی ہی جوتی اسکی کے سرمیں پڑنے والی ہے۔میاں محمدنوازشریف پاکستان واپس ضرورآئیں گے۔ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے نئے انتخابات یاان ہائوس تبدیلی انتہائی ناگزیرہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کالاشاہ کاکو میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلیوں کی قیمت غریب عوام خودکشیاں کرکے اداکررہی ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں 3 وزراء بغاوت کے الزام پر عہدوں سے فارغ کردئیے گئے